*جھنگ(جاوید اعوان سے)6 ستمبر کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابل فخر دن ھے صدر پی ایم اے ڈاکٹر آصف رضا خان*
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جھنگ کے صدر ڈاکٹر آصف رضا خان نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ 6 ستمبر کو پوری قوم نے اتحاد کا بے مثال مظاہرہ کیا ڈاکٹرز صحافی اساتذہ طلبہ وکلاء شاعر ادیب فنکار گلوکار پولیس شہری دفاع کے رضاکار مزدور کسان اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سمیت ہر کسی کی ایک ہی دھن اور آواز تھی کہ اے مرد مجاہد جاگ ذر اب وقت شہادت ہے آیا 6 ستمبر 1965ء کو رات کے اندھیرے میں بزدل بھارتی فوج کا حملہ دراصل پاکستانی قوم کے ریاستی نصب العین دوقومی نظریہ قومی اتحاد اور جذبہ حب الوطنی کیلئے بہت بڑا چیلنج تھا جسے جری قوم نے کمال وقار اور بے مثال جذبۂ حریت سے نہ صرف قبول کیا بلکہ اس امتحان میں اپنی ثابت قدمی اور فتح کو بھی یقینی بنایا سترہ روزہ اس جنگ میں لازوال قربانیوں کی مثال پیش کرکے پوری پاکستانی قوم نے ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا دوران جنگ ہر پاکستانی کو ایک ہی فکر تھی کہ اسے دشمن کا سامنا کرنا اور اس کے مقابل کامیابی حاصل کرنا ہے جنگ کے دوران نہ تو جوانوں کی نظریں دشمن کی نفری اور عسکری طاقتوں پر تھی اور نہ پاکستانی عوام کا دشمن کے حملے کو پسپا کرکے اسے شکست دینے کے سوا کوئی اور مقصد تھا بس ہر کسی کی ایک دھن تھی کہ اے مرد مجاہد جاگ ذرا اب وقت شہادت ہے آیا
18