31

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈاکٹر اطہر روف رانا نے 6ستمبر کے حوالے سے ایک پیغام میں کہا کہ یہ قوتِ ایمانی ہی تھی جو عسکری قوت پر غالب رہی*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈاکٹر اطہر روف رانا نے 6ستمبر کے حوالے سے ایک پیغام میں کہا کہ یہ قوتِ ایمانی ہی تھی جو عسکری قوت پر غالب رہی* ملک کی فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی 6 ستمبر کی جنگ نے ہمارے اجتماعی رویوں کے روشن پہلوؤں کو اجاگر کیا جن میں ملی وحدت تنظیم حب الوطنی اور قومی افتخار نمایاں ھے اس دن پوری قوم بھارت کو سبق سکھانے کیلئے فردِ واحد کی طرح اُٹھ کھڑی ھوئی ایمان اتحاد تنظیم یقیناً یہ قائد کے وہ اصول ہیں جن پر عمل کرنے سے ہی پاکستانی قوم کو کامیابی نصیب ہوئی پاکستان کی تاریخ کایہ سنہرا دن اتحاد اور یگانگت کا عملی مظہر ہے جس نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا آج ایک بار پھر یوم دفاع ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم نفرتوں اور عداوتوں کی خلیج کو ختم کرکے ایمان کی حرارت دلوں میں زندہ کرتے ہوئے ایک قوم بن جائیں تاکہ دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا انہوں نے مزید کہا کہ ہماری افواج نے نہ صرف زیرِ حملہ علاقوں کا کامیابی سے دفاع کیا بلکہ ہزاروں شہریوں اور ان کے گھروں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا چنانچہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ملک کے ان تمام فوجی اہلکاروں کی عزت و تکریم کریں جنہوں نے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا تاکہ ہمارے رشتے دار اور ہمارے ہم وطن چَین کی نیند سو سکیں یہ عزت و تکریم ان فوجی اہلکاروں کو بھی ملنی چاہیے جنہوں نے ہمارے شہداء کی حمایت کی اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالا اور یہ کہانی سنانے کے لیے زندہ رہے پاکستان زندہ باد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں