82

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشین پنجاب کے جاری کردہ احکامات پر عمل کرتے ھوئے سید محمد حسن موسی نے (موٹر رجسٹریشن اتھارٹی) ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشین جھنگ کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشین پنجاب کے جاری کردہ احکامات پر عمل کرتے ھوئے سید محمد حسن موسی نے (موٹر رجسٹریشن اتھارٹی) ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشین جھنگ کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا* *قبل ازیں سید محمد حسن موسی محکمہ میں سینئر انسپکٹر کے فرائض سر انجام دے رھے تھے، محکمہ نے سنیارٹی اور بہترین محکمانہ کارکردگی کی بنا پر پرموشن دیکر انہیں ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشین جھنگ تعینات کر دیا، سید محمد حسن موسی کا شمار محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشین پنجاب کے محنتی، فرض شناس، خوش اخلاق، اور ملنسار افسران میں ھوتا ھے، اور وہ بڑی اچھی شہرت کے حامل ایک دیانتدار آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں، عوامی سماجی حلقوں نے سید محمد حسن موسی کی بطور ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جھنگ تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ھوئے اسے خوش آئند اقدام قرارداد دیا ھے، #*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں