*جھنگ(جاوید اعوان سے) سٹی ون نیوز کی خبر پر ایکشن DHO کے دفتر اسلم میموریل ہسپتال روڈو سلطان کی گمشدہ انکوائری فائل برآمد ھو گئی*
*سٹی ون نیوز کی خبر پر ایکشن DHO کے دفتر اسلم میموریل ہسپتال روڈو سلطان کی گمشدہ انکوائری فائل برآمد ھو گئی.تفصیلات کے مطابق قبل ازیں اس ہسپتال میں متعدد مریضوں کے غلط آپریشن ھونے کی وجہ سے حالت غیر ھونے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی خبر مختلف اخبارات میں شائع ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر جھنگ نے نوٹس لیتے ھوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر احمد شہزاد کو فوری انکوائری کا حکم جاری کیا جس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ نے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کو انکوائری کے لیے فائل مارک کر دیں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے اس پر عملدرآمد کرتے ھوئے پارٹیوں کو طلب کیا مگر اسلم میموریل ہسپتال روڈو سلطان کے ایڈمنسٹریٹر طلب کرنے کے باوجود حاضر نہ ھوئے اسکے بعد نہ کوئی طلبی ھوئی اور نہ ھی اس انکوائری کا کوئی پتہ چلا اور نہ ھی انکوئری کی فائل کا کچھ پتہ چلا سٹی ون نیوز نے فائل گم ھونے کی خبر لگائی تو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے عملے کی آنکھ کھل گئی اور فوری طور پر مورخہ 2 جنوری 2025 کو پارٹیز کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا عوامی حلقوں نے سٹی ون نیوز کے اس قدم کو بہت سراہا ھے*
