*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت ، پولیس تھانہ اٹھارہ ہزاری نے بلوچستان میں چھپے ملزم کو گرفتار کرکے چھینی گئی گاڑی برآمد کرلی* ۔ *ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے کامیاب کاروائی پر تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کو شاباش ۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ اٹھارہ ہزاری میں سجاد نامی شہری سے چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ہنڈائی گاڑی اور موبائل فون چھین کر اسے ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک دیا ۔ پولیس نے جدید طریقہ تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا اور بلوچستان سے ملزم گل رحمان کو چھینی گئی گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ۔ ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری اور انکی ٹیم کو شاباش دیتے ھوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ ملزم سے انٹیروگیشن جاری ھے،بقیہ ملزمان بھی جلد پولیس کی گرفت میں ھوں گے ۔ جرائم کے مدمقابل مضبوط اور آہنی دیوار ثابت ھونے والے پولیس افسران کو سراہا جائے گا۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات عمل میں لائے جا رھے ہیں* ۔
