*جھنگ(جاوید اعوان سے)تحصیل اٹھارہ ہزاری میں مظہر نامی عطائی جو اپنے آپ کو ہومیو پیتھک کہتا ھے لیکن حقیقت اس کے برعکس ھے انجکشن ڈرپس لگا کر موت بانٹنے لگا*
*تفصیلات کے مطابق جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری جھنگ روڈ 5 مرلہ سکیم نزد Honda center گلی میں رحمان ھومیو پیتھک کلینک کا مظہر نامی عطائی عوام میں موت بانٹنے لگا خود کو ہومیو پیتھک ڈاکٹر بتاتا ھے سرکار کو ماموں بنایا ھوا ھے ھومیو کہہ کر جبکہ حقیقت اس کے برعکس ھے* *انجکشن، ڈرپس لگانا معمول بنایا ھوا ھے علاج کی مد میں لوگوں سے بھاری رقوم وصول کر کے لوگوں کو انجکشن ڈرپس سب کچھ کر رھا ھے*
*جبکہ خود کو ہومیو ڈاکٹر کہتا ھے دھڑلے سے ایلو پیتھک پریکٹس کر رھا ھے اہل علاقہ کا کہنا ھے کہ میرا کوئی کچھ نہیں کرسکتا میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹھارہ ہزاری اور ڈرگ انسپکٹر اٹھارہ ہزاری کو منتھلی دیتا ھوں اس بنا پر مجھے انکی مکمل آشیر باد حاصل ھے جسکو کہنا ھے کہہ دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔*
*آخر کون ھے جو اس عطائی عرف ہومیو ڈاکٹر مظہر کی پشست پناہی کرتا ھے جب موقف کے لیے مظہر سے رابطہ کیا گیا تو اسکا نمبر پاور آف تھا عوامی اور*
*سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر صحت پنجاب سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد علی اکبر بھنڈر ڈپٹی کمشنر جھنگ ڈاکٹر احمد شہزاد چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر افتخار نور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اتھارٹی اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری سے مطالبہ کیا ھےکہ اس عطائی کوچیک کر کے فوری طور پر اسکے کلینک کو سیل کیا جائے اور اسکو چلانے والے عطائی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے*
