34

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈسٹرکٹ پریس کلب اینڈ ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے سالانہ انتخاب سال 2025 کا الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈسٹرکٹ پریس کلب اینڈ ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے سالانہ انتخاب سال 2025 کا الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔*
*تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب اینڈ ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے الیکشن سال 2025 کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق پروفشنل ورکنگ جرنلسٹ گروپ کے پینل کے علاوہ کسی دوسرے گروپ کے امیدواران نے انکے مقابلے میں مقررہ تاریخ تک کسی بھی عہدہ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرواۓ۔ جس پر الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈسٹرکٹ پریس کلب اینڈ ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے پروفیشنل ورکنگ جرنلسٹ گروپ کے تمام امیدواران کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیتے ھوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ھے جس کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے عہدیداران میں*چیرمین* مہر نوید شہزاد سدھانہ سیال۔ *صدر:* وحید احمد ملک *سنٸیر ناٸب صدر* محمد جاوید اعوان,*ناٸب صدر* مہر محمد فاضل کانواں *سیکرٹری* مہر محمد ریاض نول *جواٸنٹ سیکرٹری* مہر اعجاز احمد سندرانہ *انفارمیشن سیکرٹری* عرفان حیدر ملک، *فنانس سیکرٹری* علی حسن آغا، *ایگزیکٹیو ممبرز* قیصر عباس چوہدری، فیصل عباس سمور، مہر محمد حسنین آہیر، عباد علی شاہ۔ جبکہ ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے عہدیداران میں *صدر* محمد یوسف رضا بھٹی *سنٸیر ناٸب صدر* مہر عنصر عباس سربانہ، *ناٸب صدر* راشد رضوان علی، *جنرل سیکرٹری* عمران گل چوہدری *جواٸنٹ سیکرٹری* عمران خان انصاری، *انفارمیشن سیکرٹری* شیخ عرفان حیدر، *فنانس سیکرٹری* فرحان علی ملک، *ایگزیکٹیو ممبرز* ملک شوکت محمود، ملک جمشید اقبال، انور علی جاوید، ظفر اقبال سیال، شامل ہیں جو بلامقابلہ کامیاب ھوۓ ہیں اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے تینوں ممبران شیخ غلام اکبر، سید ساغر حسین ترمذی اور چوہدری محمد اسامہ طاہر ایڈووکیٹ نے باقاعدہ ایک پر وقار تقریب میں ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کی نو منتخب باڈی کا نوٹیفکیشن صدر ملک وحید احمد اور سیکرٹری مہر محمد ریاض نول جبکہ ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس جھنگ کی نو منتخب باڈی کا نوٹیفکیشن سینئر نائب صدر مہر عنصر سربانہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری عمران گل کے حوالے کیے بعد ازاں الیکشن کمیشن کی طرف سے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن ممبران نے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ ملک وحید احمد نے تمام عہدیداران کی جانب سے الیکشن کمیشن کی ٹیم کو الیکشن پراسیس احسن طریقہ سے سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کاوشوں کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں