63

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر قیادت ماہ جنوری میں 168 اشتہاری مجرمان جبکہ 65 عدالتی مفروران گرفتار ۔ جرائم پیشہ عناصر سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر قیادت ماہ جنوری میں 168 اشتہاری مجرمان جبکہ 65 عدالتی مفروران گرفتار ۔ جرائم پیشہ عناصر سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا گیا*۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر قیادت جھنگ پولیس کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں ماہ جنوری میں 7 چور و ڈکیت گینگ کے 22 ممبران گرفتار کرکے 62 لاکھ سے زائد مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔ مجموعی طور پر 1 کروڑ 21 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا گیا ۔ 168 اشتہاری مجرمان جبکہ 65 عدالتی مفروران کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ ماہ جنوری میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 124 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 56 کلوگرام چرس، 2384 لیٹر شراب، 2 کلوگرام ہیروئن اور 7 چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں جبکہ 90 غیر قانونی اسلحہ برداروں کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے تدارک کیلئے پتنگ ساز فیکٹریوں پر چھاپے کے دوران 8 پتنگ ساز گرفتار ھوئے جن سے بھاری تعداد میں پتنگیں اور خونی ڈوریں برآمد کی گئیں ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس ہمہ وقت سرگرم ھے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جارہی ھے جس کے مزید موثر نتائج سامنے لائے جائیں گے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں