*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں دیگر متعلقہ ضلعی افسران بھی موجود تھے*۔اس موقع پر مجسٹریٹس کی جانب سے روزانہ کی کارکردگی کے حوالہ سے آگاہ کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جارہا ھے۔ اس ضمن میں افسران پرائس کنٹرول میکنیزم کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے ضمن میں روزانہ کی بنیاد پرکارروائیاں جاری رکھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
