96

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایس ایچ او تھانہ موچیوالا عنصر عباس سپراء کی ایک اور دبنگ کارروائی**

**جھنگ(جاوید اعوان سے)ایس ایچ او تھانہ موچیوالا عنصر عباس سپراء کی ایک اور دبنگ کارروائی**
*نقب زن اور مویشی چور گینگ گرفتار، 30 لاکھ مالیت کا مال مسروکہ برآمد*
*برآمد شدہ مال میں 8 لاکھ 80
ہزار روپے نقدی،موٹر سائیکلز ،انونٹرز اور مال مویشی شامل ہیں۔*
آئی جی پنجاب *ڈاکٹر عثمان انور* کے ویژن کے مطابق اور ڈی پی او جھنگ *کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی* کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او موچیوالا *عنصر عباس سپراء* نے دبنگ کارروائی کرتے ہوئے ایک اور گینگ گرفتار کر لیا جس میں ڈکیٹ *اکمل آہیر اور فاروقی ڈاہر* جیسے خطرناک ملزم شامل ہیں۔ایس ایچ او موچیوالا عنصر عباس سپراء کی جانب سےملزمان سے 30 لاکھ روپے تک کا مال مسروقہ برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔برآمد شدہ مال مسروقہ میں نقدی رقم 8 لاکھ 80 ہزار روپے، موٹر سائیکلز ، انونیٹرز اور مال مویشی شامل ہیں ایس ایچ او تھانہ موچیوالا *عنصر عباس سپراء* قبل ازیں بھی مویشی چور گینگ، موٹرسائکلز چور گینگ،رابری گینگ اور نقب زن چور ڈکیٹ گینگ گرفتار کر کے پابند سلاسل کر چکے ہیں۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے مشہور زمانہ منشیات فروش پا بند سلاسل ہو چکے ہیں۔
اس موقع پر علاقہ مکینوں نے ایس ایچ او عنصر عباس سپراء کی شاندار کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور DPO جھنگ *کیپٹن (ر) بلال افتخار* کیانی کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ موچیوالا *عنصر عباس سپراء* کی کوششوں سے علاقہ میں امن کی فضاء قائم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں