*جھنگ(جاوید اعوان سے).قاسم شکیل چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل نے ات مچا رکھی ھے. اپنے ھی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کلرک سے پنشن دینے کی مد میں تقریباً 90000 روپے وصول کر لیے. مزید 50000 روپے کا تقاضا۔ مدعی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پاس پہنچ گیا ذرائع*
*قاسم شکیل چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ نے کرپشن کے میدان میں ات مچا رکھی ھے. اپنے ھی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کلرک سے پنشن دینے کی مد میں تقریباً 90000 روپے وصول کر لیے. مزید 50000 روپے کا تقاضا۔ مدعی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پاس پہنچ گیا*
*تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کے چیف آفیسر قاسم شکیل ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں مگر خدا کا خوف باکل ختم کیے بیٹھے ہیں اپنے ھی دفتر سے ریٹائر ھونے والے ہیڈ کلرک کا پنشن کیس بھی پیسوں کے بغیر نہیں کیا ریٹائر ہونے والے ہیڈ کلرک محبوب الٰہی نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد درخواست کو دی گئی درخواست میں موقف اخیتار کیا ھے کہ موصوف نے میرا پنشن کیس کرنے کے لیے مجھ سے ایک الیکٹرک اوون لیا جس کی قیمت 40000 روپے ھے اور نقد 50000 روپے لیے مگر پنشن کیس 80 فیصد کیا میری چیخ وپکار پر مجھے اپنے دفتر بلا کر مزید 50000 روپے کا تقاضا کیا جو کہ میں نے نہیں دیے جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن فیصل آباد نے قاسم شکیل چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کو 13 فروری 2025 کو ریکارڈ سمیت اپنے دفتر طلب کر لیا ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے اس کرپٹ آفیسر کے بارے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر بلدیات پنجاب صوبائی سیکرٹری بلدیات پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد سے اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ کیا ھے*
