49

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ میں سوشل سیکورٹی کارڈز کی عدم فراہمی پر مزدوروں کا انوکھا احتجاج*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ میں سوشل سیکورٹی کارڈز کی عدم فراہمی پر مزدوروں کا انوکھا احتجاج*
مزدور ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سوشل سیکورٹی آفیسر کو پھولوں کا گلدستہ دینے پہنچ گئے
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی دفتر میں موجود نہ ھونے کے باعث مزدوروں مایوس لوٹ گئے
جھنگ میں سوشل سکیورٹی کارڈز کی عدم فراہمی پر مزدوروں کی جانب سے انوکھا احتجاج کیا گیا یہاں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سینکڑوں مزدور سوشل سیکورٹی آفیسر کو پھولوں کا گلدستہ دینے ان کے دفتر پہنچے لیکن ڈپٹی ڈائریکٹر محمد وقار دفتر میں موجود نہ تھے جس کی وجہ سے مزدوروں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ایریا آفیسر میڈم انعم صفدر اور کارڈ انچارج فخر عباس مرزا و دیگر دفتر ملازمین کو پھول دے کر واپس آ گئے ۔ اس موقع پر مزدوروں نے سوشل سیکورٹی دفتر کے باہر احتجاج بھی کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ پر امن احتجاج میں پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے سیکٹر صدر نور خان بلوچ ، ضلعی ترجمان علی سفیان انصاری ، شوکت علی ضلعی صدر اتحاد بھٹہ مزدور یونین اور ریاض شاہد میڈیا کوآرڈینیٹر مزدور یونین سمیت بھٹہ مزدوروں اور پاور لومز مزدوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مزدوروں نے سوشل سیکورٹی کارڈز کی فراہمی کے لیے نعرے بازی بھی کی جبکہ مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے سوشل سیکورٹی کارڈز بند کر دیئے گئے ہیں جس سے ہمیں اپنے علاج معالجہ سمیت دیگر سہولیات حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ مزدوروں نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے مزدور کارڈز بھی جاری کرنے کی استدعا کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں