*جھنگ(جاوید اعوان سے)پولیس کا رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی پلان جاری*
رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جھنگ پولیس نے جامع سکیورٹی پلان جاری کر دیا ھے۔ماہ رمضان میں 600 سے زائد پولیس افسران اور جوان جبکہ 960 ولنٹیئرز سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ٹوٹل 491 مذہبی عبادت گاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی نے بتایا ھے کہ شہر کی تمام مساجد، امام بارگاہوں، بازاروں، اور دیگر عوامی مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تراویح، سحری اور افطار کے اوقات میں پولیس کی اضافی نفری تعینات ھوگی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے، ڈی پی او نے مزید کہا ھے کہ حساس مقامات پر پولیس کے مسلح جوانوں کی تعیناتی کی گئی ھے۔گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا ھے۔داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو سخت کر دیا گیا ھے۔سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ھے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ھے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن 15 پر دیں۔ جھنگ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ھے اور پرامن ماحول کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت تیار ھے۔
