56

*جھنگ(جاوید اعوان سے) پولیس کی اہم کامیابی،بلائنڈ مرڈر ٹریس،بیٹا ہی قاتل نکلا ۔ اکتوبر 2023 میں محمد ممتاز نامی شہری کو سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ میں خنجر اور ٹوکوں کے وار سے مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) پولیس کی اہم کامیابی،بلائنڈ مرڈر ٹریس،بیٹا ہی قاتل نکلا ۔ اکتوبر 2023 میں محمد ممتاز نامی شہری کو سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ میں خنجر اور ٹوکوں کے وار سے مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا*۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی انتھک محنت، جدید اور روائتی طریقہ تفتیش سے بلائنڈ مرڈر ٹریس کر لیا ، بیٹا ہی قاتل نکلا ۔ اکتوبر 2023 میں محمد ممتاز نامی شہری کو سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ میں خنجر اور ٹوکوں کے وار سے مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا ۔ تفتیشی ٹیموں کی انتھک محنت ، ہیومن انٹیلی جنس اور جدید طریقہ تفتیش سے ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا ۔ مقتول کا بیٹا رئیس عباس ہی قاتل نکلا، ملزم نے پولیس تفتیش میں اعتراف جرم کر لیا ۔ ملزم نے اپنے والد ممتاز کو زمین بیچنے اور دوسری شادی کی خواہش پر موت کے گھاٹ اتارا ۔پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ھوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ قتل میں ملوث ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں