*جھنگ(جاوید اعوان سے)سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ذیلی تنظیم (SEASA) سپیشل ایجوکیشن اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے الیکشن 2025 میں تاریخی کامیابی پر اللہ کریم کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہوئے اپنی اس تاریخی کامیابی کو اپنی سیسا کمیونٹی کے نام کرتے ہیں عامر اشرف*
نو منتخب سپیشل ایجوکیشن اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا اجلاس پنجاب کے صدر عامر اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا
جس میں جنرل سیکرٹری نصیر اقبال سندھو ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر غزالہ ، محمد عمران راہی، نائب صدر رائے احمد سعید ، نبیلہ جمیل، عنایت اللہ نیازی ، کیپٹن عبد رزاق ، جوائنٹ سیکرٹری احمد رضا ، پریس سیکرٹری فخر اسلام باجوہ ، فنانس سیکرٹری محمد آصف ملک ,اور آفس سیکرٹری علی رضا نے شرکت کی
اجلاس میں صدر عامر اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 فروری کو سپیشل ایجوکیشن اکیڈمک سٹاف نے الیکشن میں بھر پور شرکت کی اور ٪75 ووٹ ڈال کر تاریخ رقم کی اور پائینیئر گروپ کو ٪67 ووٹ دے کر اپنے اعتماد کا اظہار کیا جبکہ گلیڈی ایٹرز گروپ کو ٪5 ووٹ ملے ہم اس تاریخی کامیابی پر اللہ کریم کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہوئے اپنی اس تاریخی کامیابی کو اپنی سیسا کمیونٹی کے نام کرتے ہیں ۔
میں اپنے تمام ووٹرز ، سپورٹرز ، اور چاہنے والوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ہم اپنی کمیونٹی کے حقوق کے حصول کے لیے کوئی غفلت نہیں کریں گے اور تمام کیڈر کے لیے بلا تفریق کام بھی کریں گے اور ان کو ساتھ لے کر بھی چلیں گے اور باہمی مشاورت سے اپنی جدو جہد کو آگے بڑھائیں گے ۔
انھوں نے اس موقع پر سیسا کے چیئرمین اور چیف الیکشن کمشنر جناب قیصر شاہ کو انتہائی صاف،شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کروانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ امید ھے کہ وہ آئندہ بھی سیسا کمیونٹی کے حقوق کی خاطر ہماری راہنمائی فرماتے رہیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی منتخب ہوئے والی قیادت رمضان کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گی اور ایک نئے جوش اور جذبے سے اپنی ذمہ داریاں اٹھائے گی ۔
