*جھنگ(جاوید اعوان سے)مقامی صحافی کو سجاد لائن سپریٹنڈنٹ فیسکو سب ڈویژن کھیوہ کی ایماء پر نامعلوم افراد کی طرف سے دی گئی دھمکیوں اور کردار کشی کرانے پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج*
تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی فیصل عباس سمور نے سجاد احمد لائن سپریٹنڈنٹ فیسکو سب ویژن کھیوہ کی کرپشن بارے مختلف اخبارات میں خبریں لگائی جس پر کسی نامعلوم شخص نے فون کال پر مقامی صحافی کو قتل کی دھمکیاں دی اور کہا کہ اگر اپ نے دوبارہ سجاد احمد کی کوئی خبر لگائی تو اپ کا انجام بھیانک ہوگا اور تجھے تیرے گھر میں داخل ہو کر گولیاں ماروں گا دوسرے دن نامعلوم اشخاص نے مقامی صحافی فیصل عباس سمور کے گھر جا کر اس کے بچوں کو دھمکیاں دیں کہ ہم فیصل سمور کو قتل کر دیں گے اس کے ساتھ ہی نامعلوم نمبروں سے سوشل میڈیا پر مقامی صحافی فیصل سمور کی کردار کشی شروع کر دی گئی مقامی صحافی فیصل سمور نے اندراج مقدمہ کے لیے ڈی پی او جھنگ کو درخواست گزار دی ڈی پی او جھنگ نے انکوائری کرنے کے بعد اور ثبوتوں کے ساتھ درخواست پر اندراج مقدمہ کا حکم جاری کر دیا جس پر عمل درامد کرتے ہوئے انسپکٹر نواز خان بلوچ ایس ایچ او تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر دیا صحافی برادری نے ڈی پی او جھنگ اور محکمہ پولیس کے افسروں کے اس قدم کو بہت سراہا ہے کہ انہوں نے صحافی برادری پر زیادتی ہونے پر مقدمہ درج کیا ھے
