*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ھے کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں*، *ڈاکٹرز و سٹاف طبی سہولیات سمیت اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اس حوالہ سے مریضوں کی بہترین دیکھ بھال اور علاج معالجے کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران ڈاکٹرز کی حاضری،مریضوں کے ریکارڈ، صفائی ستھرائی ، فارمیسی میں ادویات کی دستیابی و سٹاک کا جائزہ لیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں میں مریضوں کے علاج معالجہ اور ہیلتھ سروسز کا معائنہ بھی کیا۔انہوں نے مریضوں و لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے میں دریافت کیا، چلڈرن وارڈ میں بچوں کے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کوبھی چیک کیا اور موقع پر ڈاکٹرز کو طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے*
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
