89

*جھنگ(جاوید اعوان سے)آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کا یوم شہادت حضرت علی ؓ کے حوالے سے ضلع جھنگ کا دورہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کا یوم شہادت حضرت علی ؓ کے حوالے سے ضلع جھنگ کا دورہ* .*اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے.آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی .ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی نے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر آرپی او فیصل آباد کو بریف کیا۔آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر کا پولیس افسران کو اختتام جلوس تک الر ٹ رہ کر ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت.مجالس اور جلوس میں شامل ہونے والے افراد کو مخصوص انٹری پوائنٹس سے ہی داخل ہونے دیا جائے۔شرکاء کی واک تھرو گیٹ،میٹل ڈیٹیکٹر اور فزیکل چیکنگ کے بعد انٹری کو یقینی بنایا جائے۔سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس اور مجالس کے اختتام تک مانٹیرنگ جاری رکھی جائے.تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کو برقرار رکھا جائے۔تمام مکاتب فکرکے رہنماء تخریبی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی میں اپنا کردارادا کریں.
بعد ازاں آر پی او فیصل آباد نے تھانہ کوتوالی، اور خدمت کا وزٹ بھی کیا ،شہریوں سے ملاقات کی اور سروسز کا جائزہ بھی لیا۔ آر پی او فیصل آباد نے ڈی پی او آفس جھنگ میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اووز سے میٹنگ بھی کی اور کرائم سے متعلق اپنی ترجیحات کے بارے آگاہ بھی کیا*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں