*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر محکمہ مال سے متعلق اجلاس منعقد ھوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد بھٹی نے کی*۔ *اجلاس میں ضلع میں ریونیو ریکوری ، پلس پراجیکٹ پر عمل درآمد اور محکمہ مال کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سرکاری بقایا جات و دیگر متعلقہ امور بارے بھی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔اے ڈی سی ریونیو نے ضلع میں ریونیو کی وصولی اورمحکمانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالہ سے احکامات جاری کئے اور کہا کہ ضلع بھرمیں سرکاری بقایا جات کی وصولی مہم کا دائرہ کار مزیدوسیع کیا جائے ، افسران ریونیو ریکوری کے حوالہ سے اپنی محکمانہ سروسزاور کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں ۔ محکمہ مال سے متعلق تمام امور کی پیش رفت بارے مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔اے ڈی سی ریونیو نے محکمہ مال سے متعلقہ مقررہ اہداف کے حصول کے سلسلہ میں مربوط اور موثر لائحہ عمل وضح کرنے اورڈیجیٹل گرداوری کو سو فیصد مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے*
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
