78

*جھنگ(جاوید اعوان سے)حکومت پنجاب کی موثر حکمت عملی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ماہ رمضان المبارک میں سبزیوں کے ریٹس تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں جس کا ثمر تمام طبقہ ہائے فکر تک پہنچ رہا ھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)حکومت پنجاب کی موثر حکمت عملی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ماہ رمضان المبارک میں سبزیوں کے ریٹس تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں جس کا ثمر تمام طبقہ ہائے فکر تک پہنچ رہا ھے* ۔ *ان خیالات کا اظہار چوہدری شاہد شبیر ، چوہدری زاہد شبیر اور چوہدری منظور ( چوہدری غلام شبیر اینڈ کمپنی انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی جھنگ ) نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کیا ۔ چوہدری زاہد شبیر اور چوہدری شاہد شبیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی موثر حکمت عملی کی وجہ سے تمام تر ریلیف بلا واسطہ طور پر شہریوں تک پہنچ رہا ھے جو خوش آئند ھے ۔ یکم ماہ رمضان سے اب تک سبزیاں اور پھل بتدریج سستے ہو رہے ہیں جبکہ رمضان سہولت بازار کی وجہ سے شہریوں کو سرکاری ریٹس سے کم ریٹس پر اشیائے خوردونوش دستیاب ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایت پر روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو استحکام میں رکھنے کےلئے مقررہ نرخوں پر عمل درآمد کے حوالہ سے براہ راست نگرانی کی جا رہی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر جھنگ و سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہر کی مرکزی سبزی و پھل منڈی کے دورے بھی کر رہے ہیں تا کہ نیلامی کا عمل شفاف اور طے شدہ طریقے کے مطابق ہو ۔ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کے حوالے سے مسلسل متحرک ہے۔سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سبزی منڈی کے باقاعدگی سے براہ راست مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ شہریوں کو ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ ریٹس پر اشیائ ضروریہ دستیاب ہوں جسکے لیے وہ ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں