*جھنگ(جاوید اعوان سے) گرمی کا زور شروع ھوتے ھی غیر معیاری دو نمبر مشروبات کی بھر مار ھو گئی بڑے بڑے برانڈ کے بھی دو نمبر مشروبات بازار میں آگئے فوڈ اتھارٹی چین کی نیند سو رہی ھے عوامی حلقے*
*تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے گرمی میں اضافہ ھو رہا ھے مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ھو گیا ھے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں دو نمبر جوس کولڈ ڈرنک شربت جو کہ جھنگ کی گلی محلوں میں تیار ھوتے ہیں ان کی بھرمار ھو گئی ھے اس کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے ملکی اور غیر ملکی برانڈ کی دو نمبر بوتلوں کی بڑی تعداد مارکیٹ میں اگئی ھے ان غیر معیاری مشروبات کی وجہ سے عوام مختلف قسم کی بیماریوں کی شکار ھو رھی ھے لیکن فوڈ اتھارٹی اور دیگر ذمہ دار محکمے چین کی نیند سو رھے ہیں اور کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ھے صرف ہوٹلوں کو اور کھانے پینے کے اشیاء کو ہی چیک کیا جا رہا ہے اور وہ بھی محدود سطح پر دو نمبر دودھ دو نمبر ائل میں تلی ہوئی چیزیں رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو کھلائی جا رہی ہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے تمام تلائی والی چیزوں کی دکانوں پر کراچی برانڈ کے گھی استعمال کیے جا رہے ہیں جو کہ انتہائی گھٹیا ہیں اور مضر صحت ہیں پکوڑے سموسے افطاری کا اہم جز ہے لیکن یہ اہم جز انسان کی صحت کا دشمن بن گیا ہے عوامی حلقوں نے فوڈ اتھارٹی کے اعلی حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری مشروبات گھی ائل دیگر کھانے پینے کی اشیاء کو چیک کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں تاکہ نہ صرف رمضان شریف میں بلکہ اس کے بعد بھی غیر معیاری اشیا کی فروخت پر پابندی لگائی جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے*
56