*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عید الفطر کے موقع پر سپیشل بچوں کیلئے خصوصی عیدی* ، *ضلع جھنگ کے 950 سپیشل بچوں میں عید گفٹس کی تقسیم جاری ھے۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ بچوں میں گفٹ تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے موقع پر بچوں میں گفٹ تقسیم کر کے ان کی خوشیوں میں شریک ھونا ھے۔ انسانیت کی خدمت سے ہی دلی سکون ملتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بابرکت اور مقدس ماہ رمضان المبارک میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عید الفطر کے موقع پر سپیشل بچوں کیلئے خصوصی عیدی سے بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی*
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
