141

*جھنگ(جاوید اعوان سے) انسپکٹر مناظر لک ایس ایچ او تھانہ موچیوالہ نے کہا ھے کہ امن و امان برقرار رکھنا پولیس فورس کی ذمہ داری ھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) انسپکٹر مناظر لک ایس ایچ او تھانہ موچیوالہ نے کہا ھے کہ امن و امان برقرار رکھنا پولیس فورس کی ذمہ داری ھے*۔ *جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ھے۔ مظلوم عوام کیلئے میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ھوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ سے جرائم کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ھے۔ صحافی برادری اور علاقہ کے عوام اپنے ارد گرد جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔ مناظر لک نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے حوالے سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ھے اور جرائم کے خاتمہ تک جاری رھے گا۔انہوں نے کہا کہ موت کے سوداگروں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ھے اور ان کو کیفرکردار تک پہنچا کر ھی دم لیں گے۔ایس ایچ او نے مزید کہا کہ علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تھانہ موچیوالہ کی حدود میں گشت کے نظام کو مزید بہتر اور فعال بنا دیا گیا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں