*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ستھرا پنجاب مہم پر عملدرآمد اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے متعلقہ افسران سے میٹنگ کی اورضلع بھر میں صفائی مہم کے حوالے سے مربوط پلان تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں*۔ *متعلقہ افسران کی طرف سے ضلع بھر میں صفائی مہم کی سرگرمیوں کے لیے مربوط پلان کے حوالہ سے بتایا گیا کہ بازاروں، پارکوں اور گلیوں سمیت عوامی مقامات پر صفائی کی باقاعدہ مہم جاری ھے، کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو مخصوص مقامات پر ٹھکانے لگایا جا رہا ھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کلین پنجاب مہم حکومت حکومت کا احسن اقدام اور فرنٹ لائن پالیسی ھے۔ ضلعی سطح پر ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری سرگرمیوں کا روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے عمل کو مانیٹر کیا جارہا ھے۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے کام کومزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو صاف اور صحت مندماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ھے، شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کام میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی*
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
