*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے انسداد جرائم میں موثر کارکردگی پر پولیس افسران کی ستائش* . *ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن فیصل رزاق کاہلوں ، ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شاہد امیر لدھیانہ ، انچارج ایلیٹ فورس عزیراللہ اور انکی ٹیم کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مثالی کردار پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم . تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مثالی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن فیصل رزاق کاہلوں ، انچارج ایلیٹ فورس عزیر اللہ ، ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شاہد امیر لدھیانہ ، انسپکٹر اسداللہ اور دیگر پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے ۔ پولیس افسران کی ستائش کرتے ھوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ کریمنل عناصر کے خلاف جاری مہم کو بھرپور محنت سے مزید موثر بنایا جائے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کا مقصد افسران کو مزید محنت کرنے اور جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم رکھنا ھے*
