82

*جھنگ(جاوید اعوان سے)رانا سلیم ASI تھانہ اٹھارہ ہزاری نے علاقے میں ات مچائی ھوئی ھے. مختلف پرچوں میں نامعلوم افراد کو غیر قانونی طور پر نامزد کر کے مال بنا رھا ھے. ڈی پی او نوٹس لیں*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)رانا سلیم ASI تھانہ اٹھارہ ہزاری نے علاقے میں ات مچائی ھوئی ھے. مختلف پرچوں میں نامعلوم افراد کو غیر قانونی طور پر نامزد کر کے مال بنا رھا ھے. ڈی پی او نوٹس لیں*
*رانا سلیم ASI تھانہ اٹھارہ ہزاری نے علاقے میں ات مچائی ھوئی ھے. مختلف پرچوں میں نامعلوم افراد کو غیر قانونی طور پر نامزد کر کے مال بنا رھا ھے.**تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل محمد فیاض ولد محمد نواز سکنہ واصو آستانہ کی بکریاں چوری ھو گئی تھی چوری کا مقدمہ تھانہ اٹھارہ ہزاری میں درج ھو کر تفتیش رانا محمد سیلم اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے سپرد کی گئی ایف ائی ار میں واضح طور پر مدعی مقدمہ نے تحریر کروایا ہے کہ میری بکریاں ایک سفید رنگ کی کار ویگنار میں کچھ لوگ ڈال کر لے گئے ہیں تفتیشی افسر نے جائے وقوعہ کے ارد گرد سے سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج لے کر دیکھی تو پتہ چلا کہ گاڑی کا نمبر اے ایف وائی 307 ھے اور سفید رنگ کی ہے مگر موصوف نے تفتیش کا رخ موڑنے کے لیے کمال ہوشیاری سے اے ایف وائی کی بجائے اے ایف وی 307 کا ڈیٹا نکلوا کر تفتیش کا اغاز کیا مذکورہ بالا گاڑی سیف الرحمن نامی شخص کی ملکیت نکلی جو کہ قصور کا رہنے والا ہے اور گاڑی بھی ویگنار نہیں CHANGAN KARVAN ھے رانا محمد سلیم اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ 18 ہزاری نے سیف الرحمن کو متعدد بار فون کر کے تھانے بلایا تو انہوں نے کہا کہ ہماری گاڑی اٹھارہ ہزاری آئی ھی نہیں ھے اس بات کا ہمارے پاس پکا ثبوت ہے مگر تفتیشی افسر نے ان کی بات کو جھٹلایا اور اپنی ٹیم کے ہمراہ قصور شہر میں ریڈ کیا اور متعلقہ بندوں سے گفت و شنید بھی کی اور موٹی رقم بطور خرچہ مرچہ لے کر قصور سے واپس اٹھارہ ہزاری آ گئے جبکہ سیف الرحمن نامی شخص کا کہنا ھے کہ میں بالکل بے گناہ اور بے قصور ھوں مگر رانا محمد سلیم اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ اٹھارہ ہزاری نے قصور ریڈ کر کے ھمیں اپنے خاندان میں بد نام کیا اور پھر خرچہ لے کر واپس اگئے دوسری طرف مدعی مقدمہ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے ان کو گاڑی ویگنار لکھ کر دی تھی مگر نہ جانے کیوں رانا محمد سلیم اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلط تفتیش کر کے شریف لوگوں کو پریشان کر رھا ھے مدعی مقدمہ نے ڈی پی او جھنگ سے اپیل کی ھے کہ ھمیں انصاف دلوایا جائے اور ھمیں ھماری چوری ھونے والی بکریوں کی ریکوری کروائی جائے دوسری طرف سیف الرحمن نامی شخص نے ڈی پی او جھنگ سے اپیل کی ھے کہ ھمیں رانا محمد سلیم اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ اٹھارہ ہزاری کے ظلم سے نجات دلوائی جائے جب موقف کے لیے رانا محمد سیلم اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے نمبر پر موقف کے لیے کال کی گئی تو اسکا نمبر بند تھا ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری سے موقف کے لیے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ میں پتہ کر کے بتاتا ھوں*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں