*جھنگ(جاوید اعوان سے)سٹی ون نیوز کی خبر پر DDHO کی آنکھ کھل گئی عطائیت کے خلاف کارروائیاں شروع*
*ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گل زہرا سیال کا تحصیل کے مختلف عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بھرپور ایکشن۔۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹر گل زہرا سیال کا ہمراہ اپنی ٹیم جھنگ کے نواحی علاقے موضع باجے والے میں نام نہاد جعلی ڈاکٹر احسن اعجاز کے غیر قانونی کلینک پر سر پرائز چھاپہ جس پر موصوف احسن اعجاز، ڈی ڈی ایچ او کو کسی بھی قسم کا پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی طرف سے جاری کردہ کوئی سرٹیفیکیٹ یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا اور نہ ہی اپنی قابلیت کی بابت کوئی ڈگری یا لائسنس دے سکا۔ اور نہ ہی کلینک میں موجود گندگی اور غلاظت کی بابت کوئی عذر پیش کر سکا جس پر فورا کلینک کو سیل کرکے عطائی ڈاکٹر کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔جبکہ دوسرا ریڈ چنیوٹ روڈ اڈہ کھیوہ پر قائم الشفاء ہسپتال پرکیا گیا جس میں موقع پر ایک میٹرک کا سٹوڈنٹ مذکورہ ہسپتال کو چلا رھا تھا جبکہ مزید دو مستورات موقع سے فرار ھو گئیں ۔ مذکورہ انتظامیہ کسی بھی قسم کا پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی طرف سے جاری کردہ کوئی اجازت نامہ یا این او سی نہ پیش کر پائی جس پر فورا ہسپتال کو سیل کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔۔ ڈاکٹر گل زہرا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل جھنگ نے میڈیا سے بات کرتے ھوئے بتایا کہ میں تحصیل جھنگ میں کوئی عطائی ہسپتال نہیں چلنے دوں گی اور نہ ھی کسی عطائی کو پریکٹس کرنے دوں گی عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل جھنگ ڈاکٹر گل زہرا کے اس احسن قدم کو بہت سراہا ھے*
