*جھنگ(جاوید اعوان سے)ھائی وے سب ڈویژن شور کوٹ کے سنیئر سب انجینئر محمد علی اور انوار کی کرپشن بارے اعلیٰ سطحی انکوائری کے لیے شہری نے سیکریٹری C&W پنجاب کو درخواست دے دی۔ ذرائعِ*
*ھائی وے سب ڈویژن شور کوٹ کے سنیئر سب انجینئر محمد علی اور انوار کی کرپشن بارے اعلیٰ سطحی انکوائری کے لیے شہری نے سیکریٹری C&W پنجاب کو درخواست دے دی۔*تفصیلات کے مطابق جھنگ کے شہری نے سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب لاھور کو ایک درخواست گزاری ھے جس میں موقف اختیار کیا گیا ھے کہ مذکورہ بالا دونوں سب انجینئرز عرصہ تقریباً 15 سال سے ھائی وے سب ڈویژن شور کوٹ میں ھی تعینات ہیں اور کرپشن کے سب ریکارڈ توڑ چکے ہیں 5 فیصد سے 10 فیصد تک کمیشن وصول کرتے ہیں اور باقی کاموں میں ناقص میٹریل استعمال کروانے کا الگ سے حصہ لیتے ہیں لمبے ھاتھ ھونے اور اوپر تک رسائی ھونے کی وجہ سے کبھی محمد علی ایس ڈی او کا چارج لے لیتا ھے کبھی انوار اب مستقل ایس ڈی او آنے کی وجہ سے اس کام سے تو اب باز ا گئے ہیں درخواست گزار نے یہ بھی موقف اختیار کیا ہے کہ انوار سب انجینیئر نے شورکوٹ شہر کے پوش علاقے میں نہ صرف کروڑوں کی لاگت سے بڑا اور انتہائی قیمتی و عالی شان مکان تعمیر کروا رکھا ہے جب کہ تنخواہ انتہائی قلیل ھے گھر میں لگثرری گاڑیوں کا ایک پورا سکواڈ موجود ہے خود ہنڈا سوک رکھی ہوئی ہے جبکہ والد اور بچوں کے پاس علیحدہ علیحدہ گاڑیاں ہیں اور بے تحاشہ بے نامی جائیدادوں کا مالک ہے اسی طرح محمد علی سب انجینیئر نے صرف چند سالوں میں چار مربع اراضی رقبہ خرید کی ہے اور کروڑوں کی شہری وزرعی جائیداد بنا چکا ہے اور یہ بھی بے تحاشہ بے نامی جائیدادوں کا مالک ہے مذکورہ حقائق پیش نظر درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ مذکورہ سب انجینیئرز کی گزشتہ پانچ سالوں کی سکیموں کا ریکارڈ قبضہ میں لے کر اسپیشل انسپکشن ٹیم کے ذریعے ان سکیموں کی سخت انسپکشن کروائی جائے اور انکوائری کا رزلٹ آنے تک ان کو معطل رکھا جائے درخواست گزار نے مزید اپنی درخواست میں یہ بھی ذکر کیا ہے کہ 60 لاکھ روپے کی کوٹیشنز جو کہ سراسر بوگس اور جعلی و خود ساختہ ہیں یہ رقم بھی ریکور کر کے واپس خزانہ سرکار میں جمع کروائی جائے درخواست گزار نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ان 60 لاکھ کی کوٹیشنز کی چیکنگ کے بعد یہ کوٹیشنز بوگس نہ نکلیں تو درخواست گزار کو جو بھی سزا دی جائے قبول کرنے کو تیار ہے عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکرٹری پنجاب صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات پنجاب صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات پنجاب کمشنر فیصل اباد ڈویژن فیصل اباد چیف انجینئر ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سینٹرل زون پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر سے درخواست کی ھے کہ درخواست گزار کی اس درخواست پر ایک اعلی سطحی کمیٹی بنا کر انکوائری کروائی جائے اگر درخواست میں درج کیے گئے الزامات ثابت ہو جائیں تو الزام علیہان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور اگر درخواست میں لگائے گئے الزامات ثابت نہ ھو سکیں تو درخواست دہندہ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے*
