177

*جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی کی ہدایات کی روشنی میں انچارج چوکی بنگلہ مراد والا شوزب زمان خان کی کارروائی*

*جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی کی ہدایات کی روشنی میں انچارج چوکی بنگلہ مراد والا شوزب زمان خان کی کارروائی* *چوکی انچارج نے اپنی ٹیم کے ھمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا ۔انچارج چوکی بنگلہ مراد والا سب انسپکٹر شوزب زمان کے مطابق وہ اپنے ساتھی اہلکاروں ناصر محمود ،شاہد عباس اور ڈرائیور ندیم اختر کے ہمراہ بسلسلہ گشت چک نمبر 164 ج ب میں موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک شخص سے دوران تلاشی 1120 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کیا ۔دوران تفتیش ملزم کی شناخت محمد الیاس کے نام سے ہوئی . انچارج چوکی مراد والا کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ناسوروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ڈی پی او بلال افتخار کیانی کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بلا تفریق جاری رھے گا*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں