*جھنگ(جاوید اعوان سے)روڈو سلطان میں غیر قانونی اور دو نمبر المدینہ کلینیکل لیبارٹری عوام میں موت بانٹنے لگی ہیلتھ اتھارٹی متوجہ ھو. عوامی مطالبہ*
*تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقے روڈو سلطان میں غیر قانونی اور دو نمبر المدینہ کلینیکل لیبارٹری عوام میں موت بانٹنے لگی.تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقے روڈو سلطان میں عرفان نامی شخص نے المدینہ کلینیکل لیبارٹری کے نام سے کلینیکل لیبارٹری بنا رکھی ھے خود اسکی تعلیم دس بارہ جماعت ہیں مگر مکمل ڈاکٹر بنا ھوا ھے اور سارے ٹیسٹ وغیرہ خود سے ھی سر انجام دیتا ھے گورنمنٹ آف پنجاب کے قاعدے قانون کے مطابق کوئی بھی کلینیکل لیبارٹری پتھالوجسٹ کے بغیر نہ ہی کھولی جا سکتی ہے اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے مگر المدینہ کلینیکل لیبارٹری روڈو سلطان بغیر کسی پیتھالوجسٹ کے کام کر رہی ہے جو کہ سو فیصد غیر قانونی ہے ذرائع بتا رہے ہیں کہ اس غیر قانونی اور دو نمبر کلینیکل لیب کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر تحصیل 18 ہزاری کی مکمل اشیر باد حاصل ہے جس کی وجہ سے انہوں نے کبھی اس کا وزٹ بھی نہیں کیا ہے جبکہ کئی بار اس غیر قانونی کلینیکل لیب کے بارے میں میڈیا پر خبریں بھی شائع ہو چکی ہیں اس غیر قانونی اور دو نمبر لیبارٹری کے غلط ٹیسٹوں کی وجہ سے علاقے کے بے شمار لوگ پیچیدہ سے پیچیدہ امراض میں مبتلا ہو کر بڑے بڑے ہسپتالوں میں زیر علاج رہ چکے ہیں جب اس المدینہ کلینیکل لیب کے مالک عرفان سے فون پر موقف کے لیے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ میں ابھی مصروف ہوں تھوڑی دیر کے بعد بات کرتا ہوں مگر تا حال اس نے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہ کیا ہے عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکرٹری پنجاب صوبائی وزیر صحت پنجاب صوبائی سیکرٹری پنجاب چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب کمشنر فیصل اباد ڈویژن فیصل اباد ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر چیف ایگزیکٹو افیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر احمد شہزاد اسسٹنٹ کمشنر 18 ہزاری ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر تحصیل 18 ہزاری سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے*
