133

*جھنگ(جاوید اعوان سے)تحصیل اٹھارہ ہزاری کے بابو غلام حسین بابر نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا.ایک ھفتہ گزرنے کے باوجود چارج نہیں چھوڑا . ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)تحصیل اٹھارہ ہزاری کے بابو غلام حسین بابر نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا.ایک ھفتہ گزرنے کے باوجود چارج نہیں چھوڑا . ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں*
*اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری آفس کے بابو غلام حسین بابر نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا.ایک ھفتہ گزرنے کے باوجود چارج نہیں چھوڑا.تفصیلات کے مطابق میڈیا کی نشاندھی اور سورس رپورٹ کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے کارروائی کرتے ھوئے اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کے سنیئر کلرک غلام حسین بابر کو اٹھارہ ہزاری سے تبدیل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا ذرائع کے مطابق بابو غلام حسین بابر کی پاس اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کے دفتر میں پانچ سیٹوں کے چارج تھے موصوف بطور کالونی کلرک ۔بجٹ کلرک ۔ ہیڈ کلرک ریڈر ٹو اسسٹنٹ کمشنر اور رجسٹریشن کلرک کام کر رھا تھا مگر ذرائع کے مطابق بابو نے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ابھی تک چارج نہیں چھوڑا ھے بابو عرصہ پانچ سال سے اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کے دفتر میں تعینات ھے تقریباً 13/14 بار تبادلہ ھونے کے باوجود موصوف نے اپنے تبادلے رکوا لیے تھے ذرائع کے مطابق غلام حسین بابر نے ایک پرائیویٹ پرویز نامی شخص فرنٹ رکھا ھوا ھے جس کے ذریعے ساری ڈیلنگ کرتا ھے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے کرپشن کے خلاف علم اٹھایا ھوا ھے جس پر عمل کرتے ھوئے بابو غلام حسین بابر کا تبادلہ کر کے اپنے دفتر میں بلوا لیا ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کے اس قدم کو بہت سراہا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں