116

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے ڈویژن اظہر حنیف کا کہنا ھے کہ جھنگ میں 470 کلومیٹر شاہرات پر کام کیا جا رہا ھے* ،

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے ڈویژن اظہر حنیف کا کہنا ھے کہ جھنگ میں 470 کلومیٹر شاہرات پر کام کیا جا رہا ھے* ، *جھنگ کے لوگوں کی خوش قسمتی ھے کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تقریبا تمام روڈز کی تعمیر و مرمت کی جا رہی ھے۔گورنمنٹ پالیسی کے مطابق جو شاہرات جس حالت میں تھیں ان کی اسی حالت میں دوبارہ تعمیر و مر مت کی جا ئے گی جو کارپٹ روڈ ہیں انہیں کارپٹ اور جو ٹی ایس ٹی روڈ ہیں انہیں ٹی ایس ٹی کی بنیاد پر تعمیر و مر مت کیا جا ئے گا ۔اظہر حنیف کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر شاہرات کو گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق مرمت کیا جا رہا ھے کسی بھی سکیم میں اسٹیمیٹ سے ہٹ کر کام نہیں کیا جا رہا ھے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی حالات میں صحت اور علاج معالجہ ،سفری ‘ مال برداری گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے ضلع بھر میں کئی سڑکوں کی مرمت اشد ضروری تھی جس پر کام جلد مکمل کر لیا جا ئے گا*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں