*جھنگ(جاوید اعوان سے) جھنگ میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی نااہلی شہریوں کے لیے سر درد بن گئی گلیوں اور سڑکوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر گلیوں میں تعفن پھیلنے لگا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ*
*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ستھرہ پنجاب مہم جھنگ میں بری طرح ناکام ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے آفسران کی نااہلی کی وجہ سے شہر کی مین گلیوں میں کوڑا کرکٹ کے انبار لگے ہوئے ہیں شہریوں کی شکایات کے بعد بھی کوئی عمل درآمد نہیں ہوتا ہے حالانکہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے جھنگ کو صاف ستھرہ بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو نشاندہی کروائی تھی اور سینکڑوں ملازمین کا اضافہ بھی کیا تھا لیکن شہر کی دن بدن صورتحال ابتر دکھائی دے رہی ہے شہر کے مین محلے جن میں محلہ احمد نگر حسین آباد مرضی پورہ قاسمی کالونی بھبھرانہ محلہ بلاق شاہ اور دیگر کئی ایسے محلے ہیں یہاں کوڑا کرکٹ کے انبار لگے ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اکثر ملازمین ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک بنانے اور گپوں میں مصروف نظر آتے ہیں کوئی جونئیر ملازم سینئر کی بات ماننے کو تیار نہیں ھوتا ھے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو جب سے جھنگ کو صاف ستھرہ بنانے کا ٹاسک سونپا ھے شہر کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے بدترین نااہلی پر وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر بلدیات اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے*
