227

*اٹھارہ ہزاری(جاوید اعوان سے)امریکہ کا ایران پر حملہ انتہائی احمقانہ اور بزدلانہ عمل ھے،محمد عمران سیال*

*اٹھارہ ہزاری(جاوید اعوان سے)امریکہ کا ایران پر حملہ انتہائی احمقانہ اور بزدلانہ عمل ھے،محمد عمران سیال*.*امریکہ کا میک اپ زدہ چہرہ اصل حالت میں کھل کر سامنے آیا ہے،صدر تحصیل پریس کلب اٹھارہ ہزاری تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران پر ہونے والے حملے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں صدر تحصیل پریس کلب اٹھارہ ہزاری محمد عمران سیال نے اسے احمقانہ اور بزدلانہ عمل قرار دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے بعد امریکہ کا میک اپ زدہ اسلام اور امن مخالف چہرہ اصل حالت میں کھل کر سامنے آیا ہے۔امریکہ سمیت کسی بھی ملک کو خطے میں امن مخالف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے سکتے۔پاکستان آج بھی ہر اس ملک کے شانہ بشانہ ہے جو امن کا خواہاں ہے مگر امریکہ و اسرائیل کے حملے نہایت شرمناک ہیں۔اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے صورت حال کو زیر غور لا کر جنگی صورتحال کے خلاف کام کریں تاکہ حالات قابو میں لائے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت،امریکہ اور اسرائیل کی دہشت گردی دنیا میں جنگ کا موجب بن سکتی ھے۔انہیں نہ روکا گیا تو کئی ممالک کو قیمتی جانوں کے ضیاع کے خطرات لاحق ھوں گے۔اس حوالے سے انہوں نے پاکستان کی جانب سے ان حملوں کی مذمت پر خراج تحسین و تبریک پیش کرتے ھوئے کہا کہ وطن عزیز کسی صورت ظالم کا ساتھ نہیں دے گا۔پاکستان وہ ملک ھے جس نے دہشت گردی اور ظلم کے خلاف اپنا اہم ترین کردار ادا کیا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں