237

*جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مریم گل نے جھنگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی فراہم کی*

*جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مریم گل نے جھنگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی فراہم کی*۔ *انہوں نے یونین کونسل 87، 88 اور 96 کا وزٹ کیا یہاں انہوں نے ڈینگی لاروا کی موجودگی سمیت دیگر ماحولیاتی عوامل کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈاکٹر مریم گل نے علاقے میں مقیم مرد و خواتین سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ ڈینگی سے بچنے کے لیے اپنے گھروں اور آس پاس کے ماحول کو صاف رکھنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے خاص طور پر پانی کے کھلے برتنوں، گملوں اور ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش روکی جا سکے۔شہریوں کو بتایا گیا کہ اگر کسی کو تیز بخار، جسم میں درد یا سر درد ہو تو فوراً قریبی صحت مرکز سے رجوع کریں۔ ڈاکٹر مریم گل نے اس موقع پر لوگوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کے ادارے اپنی کوششیں کر رہے ہیں لیکن ڈینگی پر قابو پانے کے لیے عوام کی شمولیت نہایت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صفائی، احتیاط اور بروقت علاج سے ڈینگی جیسے موذی مرض سے بچا جا سکتا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں