167

*حضرت امام حسینؓ: قربانی کا وہ مینار جو رہتی دنیا تک روشن رہے گا* *تحریر: محمّد حسنین علوی آ ہیر جرنلسٹ جھنگ*

*حضرت امام حسینؓ: قربانی کا وہ مینار جو رہتی دنیا تک روشن رہے گا*
*تحریر: محمّد حسنین علوی آ ہیر جرنلسٹ جھنگ*
*حضرت امام حسینؓ کا نام آتے ھی دل ایک عجیب سی کیفیت میں ڈوب جاتا ھے۔ کربلا کا میدان، تپتی ریت، خیموں کی خاموشی، پیاس کی شدت اور سچائی کی وہ آخری جنگ آنکھوں کے* *سامنے آ جاتی ھے جس میں حق نے سر تو کٹوا دیا مگر جھکنے نہ دیا۔ امام عالی مقام نے یزیدی نظام کو نہ صرف مسترد کیا بلکہ اپنی جان، اپنے بچوں اور اپنے وفادار ساتھیوں کی جانیں قربان کر کے دین اسلام کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا*

*حضرت امام حسینؓ کی قربانی صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں، بلکہ یہ انسانیت کے لیے ایک پیغام ھے کہ ظلم کے آگے جھکنا مومن کی شان نہیں۔ آپؓ نے جس جرأت اور استقلال کے ساتھ باطل قوتوں کا سامنا کیا، وہ آج کے ہر مسلمان کے لیے مشعلِ راہ ھے۔ آپؓ کا پیغام یہ ھے کہ سچائی کے لیے اگر جان بھی دینا پڑے تو اس میں فخر ھے، کیونکہ عزت کی موت ذلت کی زندگی سے بہتر ھے*

*کربلا ہمیں صرف رونے کے لیے نہیں بلاتی، بلکہ یہ ہمیں جگاتی ھے، ہمیں* *جھنجھوڑتی ہے کہ دیکھو! ایک نواسۂ رسولؐ نے وقت کے جابر حکمران کے سامنے جھکنے سے انکار کیا اور حق کا عَلَم بلند رکھا۔ آج بھی اگر ہم امام حسینؓ کے پیغام کو سمجھ لیں تو دنیا کے ہر یزید کا مقابلہ کر سکتے ہیں*

*حضرت امام حسینؓ نے فرمایا تھا*
“*میں اس لیے نکل رہا ہوں تاکہ اپنی امت کی اصلاح کروں، ناناؐ کی امت کو بیدار کروں، حق کو قائم اور باطل کو مٹا دوں*۔”

*آج ضرورت ہے کہ ہم صرف مجالس اور جلوسوں تک محدود نہ رہیں بلکہ امام حسینؓ کی سیرت کو اپنی زندگیوں میں اُتاریں۔ اُن کی قربانی سے سبق سیکھیں اور ظلم کے ہر روپ کے خلاف آواز بلند کریں، چاہے وہ ہمارے معاشرے میں ہو، ہمارے نظام میں ہو یا ہمارے اندر ہو*

*یقیناً حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں جو چراغ روشن کیا، وہ رہتی دنیا تک جلتا رہے گا*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں