168

*جھنگ (جاوید اعوان سے) جھنگ انتظامیہ کی غفلت شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپ قائم ہونے سے شہریوں کو جان و مال کے لالے پڑ گئے*

*جھنگ (جاوید اعوان سے) جھنگ انتظامیہ کی غفلت شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپ قائم ہونے سے شہریوں کو جان و مال کے لالے پڑ گئے*
*بتایا گیا کہ گوجرہ روڈ نیو سبزی منڈی روڈ چینوٹ روڈ ٹوبہ روڈ سمیت کئی شاہراہوں پر لوگوں نے منی پٹرول پمپس لگا کر شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگائی ہوئی ہیں غیر قانونی منی پٹرول پمپس مالکان نے شہر کی مختلف شاہراہوں اور بازاروں میں دوکانیں کرایہ پر لیکر دوکانوں کے فرش کے نیچے پٹرول ٹینک دبائے ھوئے ہیں جن میں پٹرول کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ھوتا ھے اور دوکانوں میں پٹرول فراہمی کیلئے نوزل مشین لگائی ھوئی ہیں جو شہریوں کیلئے بڑے جانی و مالی نقصان کا باعث ہیں یاد رھے کہ جھنگ کے شہری آبادی میں ماضی میں منی پیٹرول پمپ کی وجہ سے کئی بار نقصان ھو چکے ہیں سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے منی پٹرول پمپس بند کرانے کا مطالبہ کیا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں