*جھنگ(جاوید اعوان سے)سڑک کی خستہ حالی کا نوٹس لیں: جھنگ-ٹوبہ ٹیک سنگھ روڈ پر اہل علاقہ کا احتجاجی مطالبہ*
*جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ روڈ پر ریلوے پھاٹک سے علی احمد خان ہسپتال تک کا حصہ طویل عرصے سے شدید خستہ حالی کا شکار ھے، جس سے مقامی آبادی اور مسافروں کو روزانہ کی بنیاد پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا ھے*
*مقامی شہریوں کے مطابق، یہ سڑک اس قدر تباہ حال ہو چکی ہے کہ یہاں سے گزرنا کسی “موذی مرض” سے کم نہیں۔ جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے اور آئے روز حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے*۔
*اس سیکشن کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے اس پر ہسپتال تک پہنچنے والے مریضوں کو درپیش پریشانیوں کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے*۔
*اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا جا رہا ہو۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ متعدد بار کاغذات میں اس سڑک کی تعمیر اور مرمت مکمل ہو چکی ہے اور اس کے بجٹ بھی منظور کیے گئے ہیں، مگر زمینی حقائق بالکل مختلف ہیں*۔ *سڑک کی “قابل دید” حالت، حکومتی دعووں اور زمینی کارکردگی کے تضاد کو واضح طور پر عیاں کرتی ہے*۔
*مقامی آبادی نے اعلیٰ احکام، خصوصاً کمشنر فیصل آباد اور متعلقہ محکموں کے افسران سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور فنڈز کی خرد برد کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ، اس سڑک کی جنگی بنیادوں پر معیاری تعمیر و مرمت کو یقینی بنائیں*۔ *شہریوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں اس روز روز کی اذیت اور خستہ حالی کے “موذی مرض” سے نجات دلائی جائے*۔
190







