301

*جھنگ(جاوید اعوان سے)محترمہ مہوش عارف کو مستحق اساتذہ کی پہچان اور انعام پر زبردست خراجِ تحسین!*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)محترمہ مہوش عارف کو مستحق اساتذہ کی پہچان اور انعام پر زبردست خراجِ تحسین!*
*ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DDEO) تحصیل جھنگ، محترمہ مہوش عارف کو تعلیم کے شعبے میں ان کی غیر معمولی خدمات، خصوصاً مستحق اور محنتی اساتذہ کو پہچاننے اور انعام دینے کے لیے ایک شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا ھے*۔ *ان کی کوششوں کو تعلیمی حلقوں میں سراہا جا رہا ھے اور یہ دیگر افسران کے لیے ایک مثال ھے*۔
*محترمہ مہوش عارف نے جھنگ میں “ہیرو اساتذہ” کے انتخاب کے فوکل پرسن کی حیثیت سے اپنے فرائض کو نہ صرف بخوبی نبھایا، بلکہ اس پورے عمل کو شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنایا۔ ان کی محنت اور غیر جانبداری نے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کا ایک نیا معیار قائم کیا ھے*۔
*تعلیم اور اساتذہ کی حقیقی تعریف کے لیے ان کا غیر متزلزل لگن اور جذبہ واقعی متاثر کن ہے*۔ *محترمہ مہوش عارف کی زیرِ نگرانی، انعام پانے والے اساتذہ کا انتخاب مکمل طور پر قابلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا، جس سے تعلیمی نظام میں اعتماد کو فروغ ملا ھے*
*تعلیمی ماہرین اور اساتذہ برادری نے محترمہ مہوش عارف کی ان عمدہ کوششوں کی بھرپور تعریف کی ھے، جن کا مقصد نہ صرف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو نمایاں کرنا ھے، بلکہ تمام اساتذہ کو مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی ترغیب دینا بھی ھے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں