*جھنگ(جاوید اعوان سے)سٹلائیٹ ٹاؤن، ریاض چوک کا واٹر فلٹریشن پلانٹ صرف “شوبز”:برسوں سے مرمت نہ ہونے سے شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور*
*جھنگ سٹلائیٹ ٹاؤن کے رہائشیوں نے اعلیٰ حکام اور متعلقہ محکمے کی غفلت اور لاپرواہی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ریاض چوک میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لیا جائے*۔ *شہریوں کے مطابق، یہ پلانٹ نصب کیے جانے کے بعد سے آج تک نہ تو اس کی کبھی مرمت کی گئی ہے اور نہ ہی کسی محکمے نے اس میں فلٹریشن کے لیے ضروری کیمیکلز یا فلٹرز تبدیل کیے ہیں*۔
*مقامی افراد کا کہنا ہے کہ صاف پانی کی فراہمی کا یہ منصوبہ اب ایک غیر فعال ڈھانچہ بن چکا ہے جو محض کاغذوں میں موجود ہے۔ دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب پلانٹ کی مشینری ناکارہ ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں یہ پلانٹ شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کی بجائے آلودگی کا مستقل ذریعہ بن گیا ہے* *عوام زیر آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور علاقے کی آبادی زیر آلودہ اور غیر معیاری پانی استعمال کرنے پر مجبور ہے.جس سے وہ پیٹ کی بیماریوں، ہیضہ اور دیگر سنگین صحت کے مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے حکومت کے کروڑوں روپے کے اس منصوبے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جو محض کاغذی کارروائی اور نمائشی کارکردگی تک* *محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمے کے افسران صرف فائلوں میں پلانٹ کو فعال ظاہر کر کے اپنی ذمہ داریوں سے مبرا ہو جاتے ہیں*۔
*اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ*
*جھنگ سٹلائیٹ ٹاؤن کے رہائشیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اہم مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور ریاض چوک میں موجود واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فوری طور پر فعال بنانے کے احکامات جاری کریں۔ اس کے ساتھ ہی غفلت کے مرتکب متعلقہ محکمے کے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو صاف اور صحت مند پینے کا پانی میسر آ سکے*۔
150







