*جھنگ(جاوید اعوان سے)محمد فہیم خان نے آل پنجاب ایچ ای ڈی ایتھلیٹک مقابلوں میں میدان مار لیا*
*آل پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام ہونے والے ایتھلیٹک مقابلوں میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جھنگ کے کھلاڑی محمد فہیم خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب کے تیز ترین ایتھلیٹ اور سیزن 2025-26 کے بیسٹ ایتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔محمد فہیم خان نے فیصل آباد ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے چار اہم ایونٹس — 100 میٹر، 200 میٹر، 400 میٹر اور 100 میٹر ریلے ریس — میں حصہ لیا اور تمام میں گولڈ میڈل جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کی شاندار کامیابی نے نہ صرف گورنمنٹ کالج جھنگ بلکہ پورے فیصل آباد ڈویژن کا نام روشن کر دیا۔اس موقع پر پروفیسر نور محمد بلوچ، ٹی ایس او بلال خان، پرنسپل مہدی حیات علیانہ، قاضی ثاقب نواز، چوہدری طارق سمیت اساتذہ و طلباء نے محمد فہیم خان کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی دعا کی*۔
240






