*جھنگ (جاوید اعوان سے)ریاض چوک میں تجاوزات کا راج، انتظامیہ کی خاموشی پر عوامی احتجاج. ریاض چوک بنا ناجائز قبضوں کا گڑھ*
*شہر کے مرکزی مقام ریاض چوک میں تجاوزات کی بہتات نے ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کا گزرنا محال کر دیا ہے۔ مقامی شہریوں کا شکوہ ہے کہ چوک کو ریڑھی بانوں، پھل فروٹ کے سٹالز، اور گوشت کے پھٹوں نے مکمل طور پر گھیر رکھا ہے، جس کے باعث یہاں ہر وقت ہنگامی صورتحال رہتی ہے*۔
*عوام نے مقامی انتظامیہ اور پیرا فورس کی کارکردگی پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے*۔ *شہریوں کے مطابق، تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے والی فورسز کی مکمل خاموشی اور غفلت نے تجاوز کرنے والوں کو مزید حوصلہ دیا ہے*۔
*انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ*
*عوامی حلقوں نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ریاض چوک کی صورتحال پر فوری نوٹس لیا جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے، “کوئی تو انہیں نیند سے جگا دے۔” یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ انتظامیہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرے اور بلا تفریق فوری طور پر آپریشن کر کے ریاض چوک کو ناجائز تجاوزات سے پاک کرے*۔
*شہریوں نے انتباہ کیا ہے کہ اگر جلد اس اہم مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو وہ مزید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ جھنگ کے عوام نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے*۔
182







