296

*جھنگ(جاوید اعوان سے)اتائی ڈاکٹر کی سرکاری رٹ کو چیلنج، سیل شدہ کلینک خود ھی ڈی سیل کر لیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)اتائی ڈاکٹر کی سرکاری رٹ کو چیلنج، سیل شدہ کلینک خود ھی ڈی سیل کر لیا*
*جھنگ میں ہیلتھ اتھارٹی کی کارروائی کو خاطر میں نہ لانے کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے۔ اتائی ڈاکٹر قمر، جس کا کلینک چکنمبر 259، تحصیل جھنگ میں واقع ہے، نے مبینہ طور پر ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے سیل کیا گیا اپنا کلینک خود ہی ڈی سیل کر لیا ہے*۔
*ذرائع کے مطابق، یہ اتائی ڈاکٹر صحت کے معیار پر پورا نہ اترنے یا غیر قانونی پریکٹس کی وجہ سے اتھارٹی کی کارروائی کی زد میں آیا تھا۔ کلینک سیل ہونے کے بعد، موصوف نے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے دوبارہ کھول لیا*۔
*مقامی افراد کے مطابق*، *اتائی ڈاکٹر کا منہ زور رویہ اور اعلیٰ شان فرمان یہ ہے کہ “جس سے جو ہوتا ہے کر لے، مجھے کسی کی کوئی پروا نہیں ہے۔” یہ بیان سرکاری اداروں اور قانون کی رٹ کو کھلا چیلنج ہے*۔
*عوامی حلقوں نے اس غیر قانونی اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اس معاملے کا ذاتی دلچسپی سے نوٹس لیں۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور قانون شکنی کرنے والے کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف قانون کی حکمرانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ عام شہریوں کی صحت کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں