152

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمیعت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا ھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمیعت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا ھے*
*کہ پاکستان میں آباد کشمیری مہاجرین کی آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں بارہ نشستیں ختم کرنے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا اور اس طرح سے آزاد جمو ں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اوور سیز کشمیریوں کی نشست بھی ختم ہو جائے گی ۔ اس لیے عوامی ایکشن کمیٹی کا یہ مطالبہ خطرناک اور غیر حقیقی ہے جس سے کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے موقف کو بین الاقوامی سطح پر سخت نقصان ہوگا ۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر پر رائے شماری ہونے تک آزاد جموں کشمیر حکومت مقبوضہ جموں کشمیر کی نمائندگی بھی کرتی ہے ۔ حکومتِ پاکستان اپنی خارجہ پالیسی میں کشمیر ایشوء کو محوری حیثیت دے اور پوری قوت سے عالمی سطح پر کشمیری عوام کا مقدمہ لڑے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں