141

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی ایچ او افس میں “قبضہ گروپ” کا راج، ہیڈ کلرک کی اکاؤنٹ سیٹ پر غیر قانونی تعیناتی کے خلاف شدید احتجاج*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی ایچ او افس میں “قبضہ گروپ” کا راج، ہیڈ کلرک کی اکاؤنٹ سیٹ پر غیر قانونی تعیناتی کے خلاف شدید احتجاج*
*ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھنگ (DHO) کے دفتر میں مبینہ طور پر ایک “قبضہ گروپ” کے ہاوی ہونے اور ایک ہیڈ کلرک کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے اکاؤنٹ کی سیٹ پر قبضہ کرنے کے خلاف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین اور عوامی حلقوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے*۔
*اطلاعات کے مطابق، ہیڈ کلرک پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنی غیر قانونی تعیناتی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محکمہ صحت کے ملازمین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، جس سے سرکاری خزانے اور ملازمین کے حقوق کو نقصان پہنچ رہا ہے*۔ *انکوائری کا مطالبہ کرنے والے عوامی حلقوں کا مؤقف ہے کہ اس صورتحال نے نہ صرف دفتری نظم و نسق کو تباہ کیا ہے بلکہ ہیلتھ سروسز کی شفافیت پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں*۔
*اثاثوں کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ*
*عوامی حلقوں نے پنجاب حکومت سے زوردار مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ہیڈ کلرک کے اثاثوں کی اعلیٰ سطحی انکوائری کروائی جائے تاکہ مبینہ بدعنوانی اور لوٹ مار کی اصل حقیقت سامنے آ سکے۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیکرٹری صحت پنجاب کو فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے اور غیر قانونی قبضہ ختم کر کے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے*۔
*سیکرٹری صحت پنجاب* *سے فوری کارروائی کی اپیل*
*عوامی مطالبہ ہے کہ محکمہ صحت پنجاب اس اہم اور حساس معاملے میں فوری مداخلت کرے تاکہ ملازمین کے مالی استحصال کو روکا جا سکے اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس جھنگ کو شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلایا جا سکے۔ مطالبہ کرنے والوں نے واضح کیا ہے کہ اگر جلد نوٹس نہ لیا گیا تو وہ اپنے جائز حقوق کے حصول اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں