*جھنگ(جاوید اعوان سے)سٹلائیٹ ٹاؤن ریاض چوک میں تجاوزات کا راج، پیرا فورس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان*
*سٹلائیٹ ٹاؤن کے مصروف ترین علاقے ریاض چوک میں تجاوزات کی بہتات نے پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کے لیے شدید مسائل پیدا کر دیے ہیں*۔ *عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی خاموشی اور خصوصی طور پر پیرا فورس کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں*۔ *شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات مافیا نے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ کر رکھا ہے، جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم رہتا ہے اور حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے*۔
*پیرا فورس کی چشم پوشی*
*شہریوں کا شدید احتجاج ہے کہ ریاض چوک میں یہ تجاوزات کھلے عام اور پیرا فورس کی موجودگی میں قائم ہیں۔ سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا پیرا فورس ان تجاوزات کو دیکھنے سے قاصر ہے، یا اس چشم پوشی کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے۔ مقامی دکانداروں نے فٹ پاتھوں کو اپنی ملکیت بنا لیا ہے، جس سے راہگیروں کو مجبوراً سڑک پر چلنا پڑتا ہے۔ پارکنگ کا مسئلہ بھی شدت اختیار کر چکا ہے کیونکہ آدھی سڑک پر ریڑھی بان اور عارضی دکانیں سجی ہوتی ہیں*۔
*عوامی مطالبہ: ڈپٹی کمشنر فوری نوٹس لیں*
*عوامی نمائندوں اور مقامی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر سخت اقدامات کرے اور ریاض چوک کو تجاوزات سے پاک کروائے تاکہ عوام کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔ بصورتِ دیگر، شہریوں نے احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کی دھمکی دی ھے*
128







