*جھنگ(جاوید اعوان سے)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں پیتھالوجسٹ کی عدم دستیابی پر شہری پریشان*
*تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (THQ) شورکوٹ کی کلینیکل لیبارٹری ایک عرصے سے پیتھالوجسٹ کے بغیر چل رہی ہے، جس کے باعث ہسپتال آنے والے مریضوں کو تشخیصی عمل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے*۔
*عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ THQ شورکوٹ جیسے بڑے ہسپتال میں اہم عہدے پر ڈاکٹر کی عدم موجودگی مریضوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں لیبارٹری ٹیسٹ کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اور پیتھالوجسٹ کے بغیر ان ٹیسٹوں کی درستگی اور رپورٹنگ پر سوالیہ نشان کھڑا ہوتا ہے*۔
*اس کے برعکس، شہریوں نے نشاندہی کی ہے کہ ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال (DHQ) جھنگ میں تین پیتھالوجسٹ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان وسائل کی غیر متناسب تقسیم کا فوری ازالہ کیا جائے اور DHQ جھنگ سے ایک پیتھالوجسٹ کو ترجیحی بنیادوں پر THQ شورکوٹ منتقل کیا جائے.تاکہ علاقے کے ہزاروں مریضوں کو درپیش مشکلات دور ہو سکیں*
*مطالبہ کرنے والوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور شورکوٹ ہسپتال میں پیتھالوجسٹ کی تعیناتی کو یقینی بنا کر عوام کو بنیادی صحت کا حق دلائیں*۔
167







