*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔اتائی قمر ساری ہیلتھ اتھارٹی پر بھاری سیل شدہ کلینک اتائی نے خود ہی کھول کر سب کو ٹھینگا دکھا دیا۔ ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ*
*جھنگ کا اتائی قمر ساری ہیلتھ اتھارٹی پر بھاری سیل شدہ کلینک اتائی نے خود ہی کھول کر سب کو ٹھینگا دکھا دیا۔ ڈپٹی* *کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ہیلتھ اتھارٹی کے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے.چک نمبر 259/آبادی ہیر کے احاطے میں ایک نام نہاد اتائی ڈاکٹر قمر نے مبینہ طور پر ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے سیل کیا گیا اپنا کلینک خود ہی ڈی سیل کر لیا*
*ہیلتھ اتھارٹی کی کارروائی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے، اتائی قمر نے نہ صرف غیر قانونی طور پر کلینک کھولا بلکہ مقامی مسجدوں میں اعلانات بھی کروائے کہ کلینک دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور مریضوں کا چیک اپ جاری ہے۔ اس غیر ذمہ دارانہ حرکت سے مقامی آبادی کی صحت کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے*۔
*شہری حلقوں نے اس کھلی خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے فوری نوٹس لینے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اتائی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ صحت عامہ کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے اور آئندہ ایسی حرکت کی جرات نہ ہو*
211







