217

*جھنگ(جاوید اعوان سے) صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں چوہدری محمد الماس ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب جھنگ کی کوٹ لکھنانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں چوہدری محمد الماس ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب جھنگ کی کوٹ لکھنانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد*۔ *کھلی کچہری میں علاقے کےلوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ شہریوں نے مختلف مسائل اجاگر کیے ۔ اور چوہدری محمد الماس ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب جھنگ نےشہریوں کی درخواستوں پرفوری نوٹس لیتے ہوئے مختلف محکموں کے سربراہان کو ان اہم مسائل کے حل کرنے کے لیے احکامات جاری کیے اور شہریوں کو ان کے مسائل کے فوری سد باب کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر مہر محمد ممتاز سیال ریڈر ٹو ایڈوائزر صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب جھنگ و دیگر عملہ بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر علاقے کی معروف سیاسی شخصیت سابقہ وائس چیئرمین یونین کونسل و سر پرست اعلیٰ کرن ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کوٹ لکھنانہ مہر سرفراز جٹیانہ ایڈووکیٹ ۔ مہر ساجد عباس جٹیانہ جنرل سیکرٹری کرن ویلفیئر سوسائٹی کوٹ لکھنانہ ۔ مہر اے ڈی ساقی لکھنانہ۔ سید محمد عارف شاہ۔ معروف سوشل ورکر فوجی مہر عمر حیات لکھنانہ ۔مہر غلام مرتضیٰ شاہد لکھنانہ۔مہر اقبال لکھنانہ سابقہ کونسلر ۔ مہر فیروز لکھنانہ بھی موجود تھے ۔ یونین کونسل دفتر دیہی مرکز مال ۔ دفتر فیلڈ اسسٹنٹ زراعت ۔ ویٹرنری ہسپتال کوٹ لکھنانہ کا دورہ کیا ۔ ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب جھنگ کومحمد راشد سیکرٹری یونین کونسل۔ محمد اعجاز سیکرٹری یونین کونسل نے یونین کونسل میں پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا۔محمد الماس ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب جھنگ نے اس موقع پر مریم نواز ہیلتھ کلینک کوٹ لکھنانہ کا بھی معائنہ کیا گیا ۔ چوہدری محمد الماس ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب جھنگ نے مریم نواز ہیلتھ کلینک میں پودا بھی لگایا ۔ انچارج مریم نواز ہیلتھ کلینک ڈاکٹر سیدہ لاریب عارف شاہ نے ہیلتھ کلینک میں دستیاب سہولتوں، مریضوں کی رجسٹریشن، زچہ و بچہ یونٹ، اور بنیادی ادویات کی فراہمی کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی ۔چوہدری محمد الماس نے عملے کی حاضری، صفائی، مریضوں سے برتاؤ، اور علاج معالجے کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینکس عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے حکومتِ پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے۔اس موقع پر علاقہ مکینوں اور عوام الناس نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کوٹ لکھنانہ میں دی جانے والی سہولتوں کو سراہا اورڈاکٹر لاریب عارف و دیگر عملے کی اعلیٰ کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا جس کی بدولت دور دراز علاقوں سے مریض، بالخصوص خواتین، بروقت علاج کی سہولت حاصل کر رہی ہیں۔ اس موقع پر چوہدری الماس نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کیے گئے ان اقدامات کا مقصد شفاف، مؤثر اور عوام دوست صحت کا نظام قائم کرنا ہے۔مزید برآں، صوبائی محتسب پنجاب کے پیغام میں کہا گیا کہ اگر کسی شہری کو سرکاری محکمے یا ہیلتھ فسیلٹی سے متعلق کسی بدانتظامی، تاخیر، یا غیر منصفانہ سلوک کا سامنا ہو تو وہ صوبائی محتسب آفس سے بلاخوف و تردد رابطہ کرے۔ صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کو قانونی طور پر یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ شکایات کی تحقیق، ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور متاثرہ شہری کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے۔چوہدری محمد الماس نے عوام پر زور دیا کہ وہ سرکاری سہولتوں سے استفادہ کریں، مسائل کی نشاندہی ثبوتوں کے ساتھ کریں اور بہتر پنجاب کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں