97

*جھنگ(جاوید اعوان سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات و مسائل کا ازالہ جاری ہے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات و مسائل کا ازالہ جاری ہے*۔ *اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈرنے اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پرشہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری ازالہ کےلئے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل کا حل عوامی ریلیف کی جانب احسن اقدام ہے۔ضلع کے تمام سرکاری محکموں کے افسران عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے موجود ہیں۔ اس ضمن میں شہری مسائل کے حل کے سلسلہ میں کسی بھی دفتر میں تشریف لا سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے کہا کہ انکی شکایات و مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر تیز رفتار کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور انہیں ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔تمام محکمے عوامی مسائل کے حل کے لئے کمر بستہ ہیں۔انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لیں اور اپنے دفاتر کے دروازے ان کے لئے کھلے رکھیں*۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں